June 21, 2024 2:42 PM

printer

انتخابی کمیشن نے جموں و کشمیر اور تین ریاستوں جہاں انتخابات ہونے ہیں، رائے دہندگان کی فہرست کو تازہ شکل دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

انتخابی کمیشن نے جموں و کشمیر میں چناؤ فہرستوں کو تازہ شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔ یہ چناؤ فہرستیں اگلے مہینے کی پہلی تاریخ تک اپنی تازہ شکل اختیار کریں گی۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوجائیں گی۔ کمیشن نے ہریانہ، مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں بھی آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ان ریاستوں میں بھی چناؤ فہرستوں کو تازہ شکل دینے کا کام شروع کردیا جائے گا، جس میں یکم جولائی تک کی تازہ ترین صورتحال شامل کی جائے گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں