ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 11, 2025 9:41 PM

printer

انتخابی کمیشن نے الیکٹورل رجسٹریشن افسران، EROs، ضلع انتخابی افسران، DEOs اور چیف انتخابی افسر، CEO کی سطح پر سبھی حل طلب مسائل کی یکسوئی کیلئے سبھی قومی اور ریاستی سیاسی جماعتوں سے 30 اپریل تک تجاویز طلب کی ہیں

انتخابی کمیشن نے الیکٹورل رجسٹریشن افسران، EROs، ضلع انتخابی افسران، DEOs اور چیف انتخابی افسر، CEO کی سطح پر سبھی حل طلب مسائل کی یکسوئی کیلئے سبھی قومی اور ریاستی سیاسی جماعتوں سے 30 اپریل تک تجاویز طلب کی ہیں۔ ایک بیان میں انتخابی ادارے نے کہا کہ وہ سیاسی جماعتوں کے صدور اور سینئر اراکین کے ساتھ قانون کے مطابق انتخابی عمل کو مزید مستحکم کرنے کیلئے باہمی متفقہ وقت پر بات چیت کا ارادہ رکھتا ہے۔ گزشتہ ہفتے ECI کانفرنس میں چیف انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے CEOs، DEOs کو ہدایت دی کہ وہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ لگاتار بات چیت کرتے رہیں، میٹنگ میں موصول تجاویز پر موجودہ قانونی دائرے کے تحت کارروائی کریں اور انتخابی کمیشن کو 31 مارچ تک کارروائی جاتی رپورٹ پیش کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں