آج انتخابی کمیشن نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال کو ہدایت دی ہے کہ وہ دریائے جمنا کو زہر آلود کرنے کے، اپنے الزامات سے متعلق انتخابی کمیشن کے نوٹس کا کل صبح تک ایک مخصوص اور واضح جواب داخل کریں۔ انتخابی کمیشن نے جناب کجریوال کو اپنے خط میں کہا ہے کہ امونیا کی بڑھتی ہوئی سطح کے جاری، دیرینہ اور قانونی طور پر حکومت کی جانب سے کنٹرول کئے جانے والے معاملے کا ذکر کئے بغیر اپنا جواب داخل کریں۔ کمیشن نے یہ جاننا چاہا ہے کہ دریا میں ہریانہ حکومت کی جانب سے کس طرح کا زہر ملایا گیا، جس سے نسل کُشی ہوسکتی تھی اور اُس نے اِس کی مقدار سے متعلق شواہد، زہر کا پتہ لگانے کا طریقہ کار بھی معلوم کیا ہے۔ کمیشن نے اُس مقام کے بارے میں بھی معلوم کیا ہے کہ جہاں مبینہ طور پر زہر کا پتہ لگا، دلّی جل بورڈ کے کون سے انجینئر نے اس کا پتہ لگایا اور انہوں نے کیا طریقہ کار اختیار کیا۔ کمیشن نے اپنے نوٹس پر، ان کے جواب پر غور کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ جناب کجریوال BJP کی قیادت والی ہریانہ حکومت کی جانب سے دریائے جمنا کو زہر آلود کرنے کے اپنے بیان پر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔×
Site Admin | January 30, 2025 3:40 PM
انتخابی کمیشن نے اروند کیجریوال کو یمنا ندی کو زہر آلود کئے جانے کے، اُن کے الزامات کا جامع اور مختصر جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔
