ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 29, 2025 10:28 AM | EC Kejriwal

printer

انتخابی کمیشن نے، عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو نوٹس جاری کیا ہے۔

انتخابی کمیشن نے، عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس اُن کے ایک انٹرویو میں، یمنا کو زہر آلود بنائے جانے کے اُن کے الزامات پر BJP اور کانگریس کی طرف سے داخل کی گئی شکایتوں کے سلسلے میں جاری کیا گیا ہے۔ کمیشن نے جناب کیجریوال سے کہا ہے کہ وہ اِن شکایتوں کا جواب اِن سے متعلق شواہد کے ساتھ آج رات 8 بجے تک داخل کریں۔ کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ اُس نے دلّی جل بورڈ کی رپورٹ پر بھی غور و خوض کیا ہے، جس میں یمنا میں کسی طرح کی زہرآلودگی کے بارے میں کچھ نہیں کہا   گیا ہے۔

انتخابی کمیشن نے کہا کہ جہاں تک زہر آلودگی کے الزامات کا تعلق ہے، یہ امید کی جاتی ہے کہ اِن الزامات کی کوئی حقیقی بنیاد ہونی چاہیے۔

کمیشن نے کہا کہ اِس طرح کے الزامات کے نتائج علاقائی گروپوں اور پڑوسی ریاستوں کے باشندوں کے درمیان مخاصمت کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں، جو سال کی اِس مدّت کے دوران پانی کی اصل یا خیالی قلت یا غیر دستیابی کے سبب نظم و ضبط کی صورتحال کے لیے خطرہ ہوتا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں