انتخابی کمیشن نے، دلّی کے اعلیٰ انتخابی افسر CEO سے کہا ہے کہ وہ مناسب طریقے سے انکوائری کرا کر، چناؤ فہرستوں میں سے، لوگوں کے ناموں کو ہٹائے جانے اور اِن فہرستوں کو تازہ شکل دیے جانے کا عمل پوری توجہ سے مکمل کریں۔
کمیشن نے، دلّی CEO کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ چناؤ فہرستوں سے، ناموں کو ہٹائے جانے کے عمل میں سیاسی پارٹیوں کا زیادہ سے زیادہ تعاون حاصل کیا جائے۔ اُس نے CEO کے ساتھ، BJP کی طرف سے کیے گئے اعتراض پر بھی بات کی۔ BJP نے، چناؤ فہرستوں سے، غیر قانونی اور عارضی تارکینِ وطن، نیز فرضی ووٹروں کے ناموں کو ہٹانے کی درخواست کی ہے۔
کمیشن نے، عام آدمی پارٹی کے اُس اعتراض کی بھی جانکاری دی ہے، جس میں بڑے پیمانے پر، ووٹروں کے ناموں کو ہٹائے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔×