ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 4, 2025 9:33 AM

printer

انتخابی کمیشن نئی دلّی میں آج سے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ چناؤ افسروں کی دو روزہ کانفرنس منعقد کر رہا ہے

انتخابی کمیشن نئی دلّی میں آج سے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ چناؤ افسروں کی دو روزہ کانفرنس منعقد کر رہا ہے۔ گیانیش کمار کی جانب سے اعلیٰ انتخابی کمشنر کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے اِس طرح کی یہ پہلی کانفرنس ہے۔ اِس دوروزہ کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے چناؤ افسروں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور تفصیلی غورو فکر کا موقع ملے گا۔ کانفرنس کے دوران انتخابات کے بندوبست کے اہم شعبوں میں کئی موضوعات پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ اِن میں IT نظام، مؤثر مواصلات، چناؤ عمل میں مختلف عہدیداروں کے آئینی رول اور سوشل میڈیا کی رسائی بڑھانے کے امور شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں