ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 7, 2025 3:52 PM

printer

انتخابی کمیشن اب سے کچھ دیر بعد دلّی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

انتخابی کمیشن نے دلّی میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کیلئے آج پوری طرح تیار کرلی ہے۔ انتخابی پینل چناؤ کی تاریخوں کا اعلان کرنے کیلئے آج دوپہر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کررہا ہے۔ 70 رکنی دلّی اسمبلی کی مدتِ کار اگلے مہینے 23 تاریخ کو ختم ہو جائے گی۔

ایک کروڑ 55 لاکھ رائے دہندگان دلّی میں رجسٹرڈ ہیں، جن میں 83 لاکھ مرد اور 71 لاکھ خواتین رائے دہندگان ہیں۔ دلّی کے چیف الیکٹورل افسر کے مطابق پچھلے دو مہینے میں 18 سے 19 سال کی عمر کے زمرے میں 52 ہزار نئے رائے دہندگان کو جوڑا گیا ہے۔

وِکاس پوری اسمبلی میں رائے دہندگان سب سے زیادہ تعداد، جو چار لاکھ 62 ہزار سے بھی زیادہ ہے، جبکہ دلّی کینٹ اسمبلی حلقے میں یہ تعداد سب سے کم 78 ہزار 893 ہے۔

تاہم دلّی میں سیاسی پارٹیوں نے پہلے سے ہی انتخابی تشہیر شروع کر دی ہیں۔

برسرِ اقتدار عام آدمی پارٹی نے دلّی اسمبلی انتخابات کی سبھی اسمبلی سیٹوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، جبکہ BJP نے اب تک 29 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ وہیں کانگریس نے امیدواروں کے ناموں کی تیسری فہرست جاری کی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں