August 14, 2024 10:01 AM | ECI HOME SECRETARY

printer

انتخابی کمیشن آج مرکزی داخلہ سکریٹری کے ساتھ میٹنگ میں جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گا۔

انتخابی کمیشن آج مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلّا کے ساتھ میٹنگ میں جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ   لے گا۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار کی سربراہی میں چناؤ کمیشن نے حال ہی میں مرکزی کے زیرانتظام علاقے کا دورہ کیا اور انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جناب راجیو کمار نے زور دے کر کہا کہ انتخابی کمیشن نے جلد سے جلد جموں وکشمیر میں چناؤ کرانے کا عزم رکھا ہے۔ انھوں نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ کوئی بھی باہری یا داخلی طاقتیں مرکز کے زیرانتظام علاقے میں چناؤ عمل میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں