ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 13, 2024 9:42 PM

printer

انتخابی کمیشن، جموں وکشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کَل مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلّا کے ساتھ ملاقات کرے گا

انتخابی کمیشن، جموں وکشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کَل مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلّا کے ساتھ ملاقات کرے گا۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار کی زیر قیادت کمیشن نے حال ہی میں مرکز کے زیر انتظام اِس علاقے کا دورہ کیا اور جموں وکشمیر میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، جناب کمار نے زور دے کر کہا کہ کمیشن، جموں و کشمیر میں جلد از جلد انتخابات کرانے کے تئیں عہد بند ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ مرکز کے زیر انتظام اِس علاقے میں انتخابی عمل کو کوئی بیرونی یا اندرونی قوت روک نہیں سکتی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں