ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 30, 2025 9:42 PM

printer

انتخابی افسران کی ایک ٹیم آج شام قومی راجدھانی میں واقع پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ گئی ہے

انتخابی افسران کی ایک ٹیم آج شام قومی راجدھانی میں واقع پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ گئی ہے۔ اس ٹیم کو نقد رقم کی مبینہ تقسیم سے متعلق شکایت موصول ہوئی تھی۔ موقع پر موجود ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ نقد رقم کی تقسیم سے متعلق یہ شکایت، انتخابی کمیشن کے سی ویجل ایپ پر موصول ہوئی۔
جس کے بعد فلائنگ اسکواڈ کی ٹیم جانچ کیلئے پہنچی۔ اس دوران، انتخابی کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ اس نے اس طرح کی کسی بھی کارروائی کا حکم نہیں دیا ہے اور یہ معاملہ سی ویجل ایپ پر کی گئی شکایت سے متعلق ہے۔ سرکاری ذرائع نے مزید کہا کہ انتخابی کمیشن جانچ ایجنسیوں کے کام میں مداخلت نہیں کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں