امید ہے کہ سکم میں پھنسے ہوئے 1200 سیاحوں کو نکالنے کا کام آج شروع ہوگا

سکّم میں اگر موسم اجازت دے گا تو Mangan ضلعے میں پھنسے ہوئے ایک ہزار 200سے زیادہ سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کا کام آج شروع ہوجائے گا۔ ناسازگار حالات کی وجہ سے دن کے دوران سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کا کام شروع نہیں ہوسکا تھا۔ آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے Mangan ضلع مجسٹریٹ ہیم کمار چھیتری نے کہا ہے کہ اگر موسم نے اجازت دی تو سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کا کام ہوائی جہاز یا سڑک کے راستے سے ہی ممکن ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے تمام سیاح پوری طرح محفوظ ہیں اور ضلع انتظامیہ Lachung قصبے کے مختلف ہوٹلوں میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ٹھہرانے کیلئے اقدامات کئے ہیں جہاں انہیں سستے داموں پر خوراک مہیا کرائی گئی تھی۔

اِس دوران سڑکوں اور پلوں کے محکمے کے وزیر N B دَہل Lachung پہنچے اور انہوں نے سیاحوں کے ساتھ بات چیت کی اور اُن کی پریشانیوں کو سنا اور انہیں جلد سے جلد بحفاظت نکالنے کا یقین دلایا۔ ایک ہزار 200 سے زیادہ سیاحوں میں 15 غیرملکی بھی شامل ہیں جو مٹی کے تودے کھسکنے کی وجہ سے Lachung قصبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

حالیہ شدید بارش کی وجہ سے شمالی سکم میں بنیادی ڈھانچے کے بحران کو دور کررہی ہے۔ بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے کھسکنے اور پل ٹوٹنے کے واقعات پیش آئے۔ Mangan میں کنکٹویٹی بحال کرنے کیلئے اُن جگہوں پر راحت اور بچاؤ سے متعلق 20 ٹیمیں کام کررہی ہیں جہاں مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ Naga اور Lanthakhola کے درمیان کنکٹویٹی بحال کرنے کیلئے Gangtok-Chungthang روڈ پر بھی کام جاری ہے۔ BRO نے کنکٹویٹی بحال کرنے کیلئے فوری کوششیں شروع کردی ہیں۔ بھاری مشینری اور عملہ اہم راستوں پر اپنا انتھک کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ جلد سے جلد حالات کو معمول پر لایا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں