شدید سمندری طوفان ’دانا‘ خلیج بنگال میں زور پکڑ رہا ہے اور 4 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اڈیشہ کے ساحل کی سمت بڑھا رہا ہے۔ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو اِس کے اڈیشہ کے ساحل پر پہنچنے کی توقع ہے۔ اس کے پیش نظر اڈیشہ حکومت ہائی الرٹ پر ہے۔ حکومت نے ممکنہ طور پر ایسے علاقوں سے انخلا شروع کر دیا ہے جو طوفان سے بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔ 14 ساحلی اور پڑوسی اضلاع میں تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیز اگلے تین دن کیلئے بند رہیں گی۔ تمام طے شدہ امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے کل سے اگلے تین دن کیلئے تمام ڈاکٹروں کی بھی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
Site Admin | October 22, 2024 9:37 PM
امکان ہے کہ شدید سمندری طوفان DANA، جمعرات کی رات کو، اڈیشہ کے ساحل پر پہنچ جائے گا
