ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 30, 2024 11:08 AM | REV. PODUCHERRY CYCLONE

printer

امکان ہے کہ سمندری طوفان Fengel آج دوپہر پڈوچیری کے قریب کرائیکل اور مہابلی پورم کے درمیان پہنچ جائے۔ اِس کے تحت پڈوچیری اور تمل ناڈو میں موسلادھار بارش ہورہی ہے۔

سمندری طوفان Fengal (فینجل) فی الحال جنوب مغربی خلیج بنگال میں مرکوز ہے اور اس کے شمالی تمل ناڈو اور پڈوچیری ساحل کو پار کرنے اور آج سہ پہر پڈوچیری کے نزدیک کرائیکل اور مہابلی پورم کے بیچ پہنچنے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ سمندری طوفان کے آنے پر 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے لے کر 90 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چلیں گے۔

یہ سمندری طوفان، ناگاپٹنم کے 230 کلومیٹر مشرق اور تمل ناڈو میں جنوب مشرقی چنئی کے تقریباً 210 کلومیٹر پر  دیر رات سے مرکوز ہے۔

جنوب مغربی خلیج بنگال میں ہوا کے گہرے دباؤ کا حلقہ  کَل شدت اختیار کرکے سمندری طوفان میں بدل گیا تھا۔ طوفان کے زیر اثر خطے میں شدید بارش ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

پڈوچیری انتظامیہ طوفان کے تناظر میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہے۔ مرکز کے  زیر انتظام پورے علاقے میں آفات کے بندوبست سے متعلق جامع اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔

آفات کے بندوبست سے متعلق ایمرجنسی کارروائیوں کے مرکز کے ساتھ مل کر 24 گھنٹے ایمرجنسی انتظامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ضلع کلکٹر نے کَل تیاریوں کا جائزہ لینے اور امکانی چیلنجوں سے نمٹنے میں تیزی سے کارروائی کرنے کی افسران کو ہدایات دیے جانے کے لیے کَل مرکز کا دورہ کیا۔

NDRF کے اہلکاروں نے پورٹیبل لائٹسASKA   کو چلانے کی خاطر ایمرجنسی اسٹاف کے لیے تربیت انجام دی۔ عوام کی بیداری مہم کو تیز کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے مکینوں کو مشورہ دے رہی ہے کہ جب تک کہ ضروری نہ ہو گھر سے باہر نے نکلیں۔سمندر کے ساحلوں سمیت سبھی سیاحتی مقامات آج بند رہیں گے۔

سمندری طوفان سے متعلق کسی بھی پریشانی کے لیے لوگ مفت ہیلپ لائن نمبر ایک ایک دو اور ایک صفر سات سات پر رابطہ کر سکتے ہیں یا نو چار آٹھ آٹھ نو آٹھ ایک صفر سات صفر پر Whatapp کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

تمل ناڈو میں East Coast Road اور پرانے مہابلی پورٹ روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ آج سہ پہر معطل رہے گا۔ ریاستی حکومت نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔

حکومت نے عوام کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہیں کہ وہ طوفان کے آنے تک باہر نہ نکلیں اور اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ چنئی میں ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق سنگاپور کو آنے اور جانے والی پروازوں سمیت خراب موسم کے سبب چھ پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

احتیاط کے طور پر سنیما ہال، Beaches اور تفریحی مراکز بھی بند کردیے گئے ہیں۔ چنئی، کوڈالور، کانچی پورم اور چنگل پیٹ سمیت سبھی چھ اضلاع میں آج تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے NDRF، SDRF، بھارتیہ بحریہ اور ساحلی گارڈس کو بھی تیار رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ حالات کے مطابق ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

چنئی اور مضافاتی علاقوں میں کل شام سے اوسط درجے کی بارش ہو رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں