ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ’سہکار‘ ٹیکسی شروع کرے گی، جو امداد باہمی اداروں کے ذریعے Uber اور Ola کی طرز پر چلائی جانے والی سروس ہے۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ’سہکار‘ ٹیکسی شروع کرے گی، جو امداد باہمی اداروں کے ذریعے Uber اور Ola کی طرز پر چلائی جانے والی سروس ہے۔ لوک سبھا میں بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ یہ پہل ”سہکار سے سمردھی” یعنی کوآپریٹیو کے ذریعے خوشحالی کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند مہینوں میں ایک بہت بڑی کوآپریٹو ٹیکسی سروس شروع کی جائے گی، جس میں دو پہیہ گاڑیوں، ٹیکسی، رکشوں اور چار پہیہ گاڑیوں کا رجسٹریشن ممکن ہو سکے گا اور اس کا منافع براہِ راست ڈرائیور کو حاصل ہوگا۔

جناب شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ ”سہکار سے سمردھی” صرف ایک نعرہ نہیں ہے۔ امدادِ باہمی کی وزارت نے  اسے پورا کرنے کے لیے گزشتہ ساڑھے تین سال میں دن رات کام کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی ایک کوآپریٹو انشورنس کمپنی قائم کی جائے گی، جو ملک کے کوآپریٹو سسٹم کے اندر انشورنس کا نظام سنبھالے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں