ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 27, 2024 9:58 AM | AMIT SHAH BBSSL

printer

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے ایسے بیج تیار کرنے پر زیادہ توجہ دینے کے لیے کہا ہے، جس میں کم پانی اور کم کھادوں کی ضرورت ہو۔

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے ایسے بیج تیار کرنے پر زیادہ توجہ دینے کے لیے کہا ہے، جس میں کم پانی اور کم کھادوں کی ضرورت ہو۔ جناب شاہ نے کل نئی دلّی میں Bhartiya Beej Sahkari Samiti Limited (BBSSL) کی ایک اہم جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جانی چاہئیں کہ چھوٹے کسان بھی زیادہ سے زیادہ فصلوں کی پیداوار کے ہدف کو حاصل کر سکیں اور اُن کی فصلوں کی پیداوار کی مدّت میں توسیع ہو۔

 ایک اہم ہدایت کے طور پر جناب شاہ نے BBSSL کے لیے ایک امنگوں والا ہدف مقرر کیا۔ اس کے تحت BBSSL کو مالی برس 2025-26 تک 20 ہزار اضافی امدادِ باہمی کے اداروں کے ساتھ منسلک ہونا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ Bhartiya Beej Sahkari Samiti Limited کو سہکار سے سمرِدّھی اور کسانوں کو بااختیار بنانے کے نظریے کو حقیقت بنانے کے لیے اہم رول ادا کرنا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں