August 30, 2024 9:56 PM

printer

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو Organic غذائی اشیاء تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بنانے کے وزیر اعظم کے نظریے میں امدادِ باہمی اداروں کا اہم رول ہے

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو Organic غذائی اشیاء تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بنانے کے وزیر اعظم کے نظریے میں امدادِ باہمی اداروں کا اہم رول ہے۔ انھوں نے کہا کہ Organic کھیتی کی تحریک ایک اہم مرحلے پر پہنچ گئی ہے۔ جناب امت شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب Organic اشیاء کے بارے میں عالمی سطح پر بیداری پیدا ہوگئی ہے اور اِن اشیاء کیلئے ایک بڑی بین الاقوامی مارکیٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ Organic اشیاء کے منافع بخش کاروبار میں بھارتی کسانوں کی حصے داری میں اضافہ ہوگا اور اِس طرح اُن کی آمدنی بھی بڑھ جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں