امور خارجہ کے وزیر ڈاکٹر ایس جے شنکر نے نئی دلّی میں آج e-Migrate V2.0 ویب پورٹل اور موبائل ایپ کا افتتاح کیا۔ یہ بھارتی مائی گرینٹس کیلئے آمد ورفت کے محفوظ اور قانونی راستوں کو فروغ دیتا ہے۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر جے شنکر نے زور دے کر کہا کہ اِس پورٹل کا افتتاح حکومت کی کوششوں کا گواہ ہے کہ وہ زیادہ محفوظ، زیادہ شفاف اور بھارتی باشندوں کیلئے سب کی شمولیت والی آمد ورفت کا ماحول قائم کرنا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پورٹل کا نیا ورژن حکومت کے اِس عزم کی ایک علامت ہے کہ وہ غیرملکی سرزمینوں میں بھارتی کارکنوں کے حقوق اور وقار کے تحفظ کی پابند ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہا یہ اِس لئے اہم ہے کیونکہ اُس نے پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے 2030 کے ایجنڈے کے ہدف دس کے ساتھ خود وابستگی بھی اختیار کی ہے جس میں نظام کے تحت، محفوظ، متواتر اور ذمے دار مائیگریشن کی سہولت اور لوگوں کی آمد ورفت کو فروغ دینے کی بات کی گئی ہے۔ e-Migrate پورٹل پر دو لاکھ 81 ہزار رجسٹرڈ غیرملکی ملازمین ہیں۔ اس میں دو ہزار 210 بھرتی کرنے والے سرگرم ایجنڈ بھی ہیں۔ اِس پر شکایتوں کو دور کرنے سے متعلق ایک آن لائن نظام بھی پایا جاتا ہے اور ایک ہیلپ لائن 24 گھنٹے ساتوں دن تعاون فراہم کرتی ہے۔ پورٹل پر ایک جدید ترین یوزر Inter Face بھی پایا جاتا ہے اور بر وقت اپنی درخواست کو ٹریک کرنے کا نظام بھی موجود ہے۔e-Migrate پورٹل کے نئے روپ میں جو عناصر شامل ہیں اُن میں بھرتی کرنے والے ایجنڈوں کیلئے ڈیجیٹل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور e-Migrate پورٹل پر بین الاقوامی ملازمتوں کے مواقع کیلئے پوسٹنگ شامل ہیں۔ یہ ویب پورٹل کئی زبانوں میں ہیں اور فوری جواب مہیا کرتا ہے۔
Site Admin | October 14, 2024 10:02 PM