امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ آج پونے کا دورہ کر رہے ہیں وہ وزارتِ داخلہ کی مغربی زونل کونسل کی 27 ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ کانفرنس میں مہاراشٹر، گجرات، گوا اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کے وزراء اعلیٰ، ایڈمنسٹریز، سینئر وزراء اور انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے۔
دورے کے دوران امت شاہ جنتا سہکاری بینک کے 75 برس مکمل ہونے کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جناب شاہ پونے ضلع میں پردھان منتری گرامین آواس یوجنا کے دوسرے مرحلے کے تحت مستفیدین کو منظوری نامے بھی تقسیم کریں گے اور اسی وقت اسکیم کی پہلی قسط بھی 10 لاکھ مستفیدین میں تقسیم کی جائے گی۔x