ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 25, 2024 10:06 PM

printer

امورِ خارجہ کے وزیر مملکت کرتی وردھن نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کو 16 ممالک مفت ویزا، مفت داخلہ کی سہولت فراہم کرتے ہیں

امورِ خارجہ کے وزیر مملکت کرتی وردھن نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کو 16 ممالک مفت ویزا، مفت داخلہ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
اپنے تحریری جواب میں وزیر مملکت نے بتایا کہ بھارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 40 ممالک آمد پر ویزا کی سہولت فراہم کرتے ہیں جبکہ 47 ممالک ای-ویزا کی سہولت دیتے ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مرکز، بھارتیوں کے دنیا بھر میں سفر کیلئے آسانی پیدا کرنے کی خاطر بغیر ویزا کے داخلہ دینے والے، آمد پر ویزا فراہم کرنے والے اور ای-ویزا دینے والے ممالک کے ساتھ لگاتار کوششیں کر رہا ہے۔ جناب وردھن نے کہا کہ غیر ملکیوں کو ملک میں بغیر ویزا کے داخلہ دینا، ہر ملک کا خود مختار معاملہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں