August 5, 2024 2:41 PM

printer

امریکی وزیر خارجہ G-7 کے وزراء خارجہ کو ایک سخت وارننگ جاری کی

معلوم ہوا ہے کہ مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے اسرائیل کے خلاف ایران اور حزب اللہ گروپ کی ممکنہ انتقامی کارروائی کے بارے میں G-7 کے وزراء خارجہ کو ایک سخت وارننگ جاری کی ہے۔ حماس اور حزب اللہ کے بڑے لیڈروں کی حالیہ ہلاکتوں کے پس منظر میں یہ وارننگ سامنے آئی ہے۔ اِس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ نے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کے سلسلے میں خلیجی تعاون کونسل کے ملکوں کے اپنے  ہم منصب وزیروں سے بات کی تھی۔ حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کی حالیہ ہلاکتوں سے مغربی ایشیا کے خطے میں حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔اُدھر اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کَل کابینہ کی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جارحانہ اور دفاعی دونوں طریقوں سے کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے۔ اِن واقعات سے غزہ میں جاری محاذآرائی نے ایک اور طرح کی پیچیدگی اختیار کرلی ہے، جبکہ وہاں پہلے ہی تقریباً دس مہینے سے ٹکراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔سفارتی وسیلوں کے توسط سے سرگرمیاں جاری ہیں اور خطے میں اگلے 24 سے 28 گھنٹے اِس بات کیلئے اہمیت کے حامل ہوں گے کہ حالات کیا رُخ اختیار کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں