August 18, 2024 4:30 PM

printer

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن ، غزہ میں جنگ بندی کرانے سے متعلق واشنگٹن کی سفارتی کوشش کے حصے کے طور پر اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ اینٹی بلنکین، غزہ میں جنگ بندی کرانے سے متعلق اپنے ملک کی سفارتی کوشش کے ایک حصے کے طور پر، آج اسرائیل میں تِل ابیب پہنچ رہے ہیں۔

        گزشتہ برس اکتوبر میں جنوبی اسرائیل پر حماس ملی ٹینٹوں کے حملے کے بعد سے، مغربی ایشیا کا یہ ان کا 9 واں دورہ ہے۔ امریکی وزیرخارجہ، اسرائیل اور حماس کے درمیان قاہرہ میں ہونے والے بالواسطہ امن مذاکرات پرنظررکھیں گے۔

        امریکی ایماء پر جمعرات اور جمعہ کو دوحہ میں ہوئے امن مذاکرات کے بعد، جنگ بندی کی امیدیں پیدا ہوگئی ہیں۔ اسرائیلی عہدیداروں کے مطابق، جناب بلنکین، اسرائیل کے صدر Issac Herzog، وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو اور وزیر دفاع Yoav-Gallant سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں