امریکی وزیرخارجہ اینٹی بلنکین نے آج یروشلم میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامِن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ جناب بلنکین جنگ بندی کے ایک سمجھوتے کو مکمل کرانے کی غرض سے امریکی سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کیلئے مصر اور اسرائیل کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ دورے کا مقصد مصر اور قطر کے تعاون سے امریکی تجویز کے ذریعے یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی کرانا ہے۔
اِس سے پہلے دن میں بلنکین نے اسرائیل کے صدر Isaac Herzog سے ملاقات کی تھی۔
اِسی دوران حماس نے پچھلے ہفتے دوحہ میں غزہ کیلئے جنگ بندی کی ایک نئی تجویز کی نکتہ چینی کی ہے۔
گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تجویز نیتن یاہو کے مطالبات کے حق میں ہے، جن میں ایک مستقل جنگ بندی کو مسترد کرنا اور قیدیوں کے تبادلے پر نئے شرائط وضع کرنا شامل ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ انہی شرائط کی وجہ سے سمجھوتے کی تکمیل نہیں ہوپارہی ہے۔ x