September 19, 2024 9:35 AM

printer

امریکی فیڈرل ریزرو نے گذشتہ چار برسوں میں پہلی مرتبہ سود کی شرحوں میں صفر اعشاریہ پانچ فیصد کی کٹوتی کی ہے۔

امریکی سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو نے گزشتہ چار برسوں میں پہلی مرتبہ سود کی شرحوں میں کٹوتی کی ہے۔ اُس نے قرض دینے کی اہم شرح میں صفر عشاریہ پانچ فیصد کی کٹوتی کرتے ہوئے چار اعشاریہ سات پانچ فیصد سے پانچ فیصد کے درمیان کردیا ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو نے دو روزہ فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کے بعد کَل رات 2024 کیلئے اپنے چھٹی پالیسی فیصلے کا اعلان کیاہے۔

فیڈرل ریزرو کے چیئرمین Jerome Powell نے کہا کہ یہ اہم قدم ضروری تھا۔انھوں نے کہا کہ اس بات امکان ہے کہ شرح میں یہ کٹوتی قرض لینے والے امریکیوں کو راحت فراہم کرے گی، جنہیں دو دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے بہت زیادہ سود کی شرح کا سامنا تھا۔

اس اعلان کے بعد مالیاتی بازار میں مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں