امریکی فیڈرل ریزرو نے سود کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے لیکن اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ افراط زر کے خلاف کوشش جاری رکھے گا۔ امریکی فیڈرل ریزرو نے کَل رات اپنے اعلیٰ افسروں کی دو روزہ میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا۔ لگاتار ساتویں میٹنگ کے دوران سود کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ پانچ اعشاریہ دو پانچ فیصد اور پانچ اعشاریہ پانچ صفر فیصد رہا۔
توقع ہے کہ فیڈرل ریزرو 2024 میں تین کٹوتیوں کا اعلان کرے گا۔ جبکہ افراط زر میں کمی کے رجحان کو ظاہر کیاگیا ہے، لیکن ہر مرتبہ اِس کے خلاف فیصلہ کیا ہے جبکہ افراط زر بہت زیادہ اونچائی پر رہا۔ فیڈرل ریزرو کا مقصد افراط زر کو دو فیصد سے کم پر لانا ہے۔