ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 1, 2024 10:07 AM

printer

امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود کو پانچ اعشاریہ دو پانچ فیصد سے پانچ اعشاریہ پانچ فیصد پر برقرار رکھا ہے اور یہ اشارہ دیا ہے کہ شرح سود میں آئندہ ستمبر میں کمی ہو سکتی ہے۔

امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود کو پانچ اعشاریہ دو پانچ فیصد سے پانچ اعشاریہ پانچ فیصد پر برقرار رکھا ہے اور یہ اشارہ دیا ہے کہ شرح سود میں ستمبر میں کمی ہوسکتی ہے۔ فیڈ کی پالیسی ترتیب دینے والے ادارے فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی نے اپنی تازہ ترین دو روزہ پالیسی میٹنگ کو معیاری شرح سود کو مستحکم رکھنے کے فیصلے کے ساتھ ختم کی، جو ایک سال پہلے مقرر کی گئی تھی۔ کمیٹی نے کَل رات ایک بیان میں کہا کہ اُسے توقع نہیں ہے کہ ہدف کی حد کو کم کرنا مناسب ہوگا، جب تک کہ اسے زیادہ اعتماد حاصل نہ ہوجائے کہ مہنگائی مستقل طور پر دو فیصد کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی ٹریزری تمسکات اور ایجنسی کے قرضوں اور ایجنسی کے رَہن کی حمایت یافتہ تمسکات کی اپنی ہولڈنگ کو کم کرتی رہے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں