امریکی فوج نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ اب وہ مخنث افراد کو فوج کی فہرست میں شمولیت اختیار کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور وہ جنس کی تبدیلی کے طریقہ کار کو مہیا کرانے پر پابندی لگادے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں امریکی فوج نے زور دیکر کہا ہے کہ ملک کی خدمت کرنے کی Gender Dysphoria میں مبتلا افراد کی خواہش کے تعلق سے اُن کے ساتھ پورے وقار اور احترام سے پیش آیا جائے گا۔ فوج نے کہا ہے کہ جنس کی توثیق سے متعلق مختلف قسم کے علاج کو غیرمعینہ مدت کیلئے روک دیا جائے گا۔ پالیسی میں یہ تبدیلی 27 جنوری کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دستخط کئے گئے ایک ایگزکیٹو حکمنامے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں مخنث افراد کی مسلح افواج میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور پینٹاگن کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ 30 دن کے اندر مخنث افراد کے تعلق سے ایک پالیسی وضع کرے۔
Site Admin | February 15, 2025 9:29 PM
امریکی فوج نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ اب وہ مخنث افراد کو فوج کی فہرست میں شمولیت اختیار کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور وہ جنس کی تبدیلی کے طریقہ کار کو مہیا کرانے پر پابندی لگادے گی
