August 18, 2024 9:45 AM

printer

امریکی عدالت نے کہا ہے کہ 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ملزم تحور حسین رانا کو بھارت بھیجا جا سکتا ہے۔

امریکہ کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ملزم تحور حسین رانا کو بھارت بھیجا   جا سکتا ہے۔ کیلی فورنیا میں اپیلوں کی سماعت کرنے والی امریکی عدالت نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان حوالگی کا معاہدہ رانا کی حوالگی کی اجازت دیتا ہے۔ تحور حسین رانا 2008 کے دہشت گردانہ حملوں میں اپنے کردار کے لیے بھارت کو مطلوب ہے جس میں 160 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ یہ فیصلہ اُس اپیل کے بعد سامنے آیا ہے جو 63 سالہ رانا نے خود کو بھارت بھیجے جانے کے کسی بھی اقدام کے خلاف ایک اپیل دائر کی تھی۔

اِس سے پہلے رانا نے مجسٹریٹ جج کے اُس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں اُسے ایسے زمرے میں رکھا گیا تھا جس کے تحت اُسے ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں اُس کے رول کے لیے  بھارت کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔

وہ 26/11 حملوں سے منسلک الزامات کے سلسلے میں لاس اینجلس کی ایک جیل میں بند ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ رانا لشکر طیبہ کے دہشت گرد پاکستانی امریکی شہری David Coleman Headley وابستہ ہے۔ Headley دہشت گردانہ حملوں کا ایک سازش کار ہے اور اس پر یہ بھی الزام ہے کہ اُس کے پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جینٹس ISI کے ساتھ بھی رابطے تھے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں