ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 14, 2025 9:39 AM | PM US Visit

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی جمہوریتوں، امریکہ اور بھارت کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی جمہوریتوں، امریکہ اور بھارت کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور انہوں نے توانائی سے متعلق ایک اہم سمجھوتہ کیا ہے، جو امریکہ کو بھارت کے لیے تیل اور قدرتی گیس کا سب سے بڑا سپلائر ملک بنانے کو یقینی بنائے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکی جوہری صنعت کے لیے اہم پیش رفت میں بھارت، امریکی جوہری ٹیکنالوجی کو خوش آمدید کہنے کے لیے قوانین میں بھی اصلاحات کر رہا ہے۔ اس جوہری ٹیکنالوجی کی مانگ بھارتی بازار میں بلند ترین سطح پر ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے بھارت-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری کو تاریخ کے سب سے بڑے تجارتی راستوں میں سے ایک بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جناب ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ، بھارت کو بالآخر F-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ دنیا بھر میں بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اس طرح ملکر کام کریں گے، جس کی نظیر پہلے نہیں ملتی۔

اس سے پہلے دونوں رہنماؤں نے واشنگٹن DC میں وہائٹ ہاؤس میں دو طرفہ بات چیت کی۔ اپنے ابتدائی کلمات میں جناب مودی نے کہا کہ وہ اور جناب ٹرمپ بھارت-امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جناب ٹرمپ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو جامع اور مستحکم بنانے کے لیے گراں قدر تعاون کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ٹیکساس میں ہاؤڈی مودی پروگرام اور گجرات میں نمستے ٹرمپ پروگرام کو یاد کیا۔ جناب مودی نے صدر ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں شاندار اور تاریخی جیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ  پچھلے سال بھارت کے لوگوں نے بھی انہیں مسلسل تیسری مرتبہ خدمت کرنے کا موقع دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کو اپنی کتاب  ‘Our Journey Together’ تحفے میں دی۔ اس کتاب میں ہاؤڈی مودی اور نمستے ٹرمپ پروگراموں کی متعدد تصویروں کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں