ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 16, 2025 9:43 AM | US Yemen Strike

printer

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم کے بعد امریکہ نے  کَل یمن کی راجدھانی صنعا پر سلسلہ وار فضائی حملے کیے۔ 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم کے بعد امریکہ نے  کَل یمن کی راجدھانی صنعا پر سلسلہ وار فضائی حملے کیے۔  صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں پر تب تک زبردست حملے جاری رکھیں گے، جب تک وہ اہم بحری راہداری سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملے نہیں روک دیتے۔

جناب ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجوں نے امریکہ کے جہازرانی، فضائی اور بحری اثاثوں کی حفاظت اور آزادانہ جہاز رانی کی بحالی کے لیے دہشت گردوں کے ٹھکانوں، اُس کے رہنماؤں اور میزائل دفاعی نظام پر فضائی حملے کیے ہیں۔

امریکہ کے صدر نے مزید کہا کہ کوئی دہشت گردانہ طاقت، امریکہ کی تجارتی اور بحری کشتیوں کی دنیا کی     آبی گذرگاہوں سے آزادانہ آمدروفت پر روک نہیں لگا سکتی۔

جناب ٹرمپ نے ایران کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ باغی گروپ کی حمایت کرنا بند کرے ورنہ حوثیوں کی کارروائی کے لیے ایران کو پوری طرح ذمہ دار سمجھا جائے گا۔

خبر کے مطابق کل شام حوثیوں کے زیرِ قبضہ علاقے علاقے میں کئی دھماکے ہوئے۔

یہ فضائی حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب کچھ دن پہلے حوثیوں نے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی کے جواب میں یمن کے ساحل سے گزرنے والی اسرائیلی کشتیوں پر اپنے حملے دوبارہ شروع کریں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں