ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 11, 2025 3:23 PM

printer

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر حماس ہفتے کی دوپہر تک غزہ میں سبھی یرغمالوں کو رِہا نہیں کرتا تو جنگ بندی سمجھوتہ منسوخ کردیا جانا چاہئے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر حماس ہفتے کی دوپہر تک غزہ میں سبھی باقی بچے ہوئے یرغمالوں کو رِہا نہیں کرتا تو اُس صورت میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی سمجھوتہ منسوخ کردیا جانا چاہئے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ اسرائیل پر بھی منحصر ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بیان اُس وقت دیا جب تین ہفتے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا اسرائیل پر الزام لگاتے ہوئے حماس نے یرغمالیوں کو چھوڑنے میں تاخیر کا اعلان کیا۔ صدرٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو سبھی یرغمالیوں کو رِہا کرنے کا مطالبہ کرنا چاہئے یا جنگ پھر شروع کرنی چاہئے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں