ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 11, 2025 3:26 PM

printer

امریکی صدر نے فولاد اور المونیم کی درآمدات پر پچیس فیصد محصول عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم پر دستخط کئے ہیں، جس کی رو سے اسٹیل اور ایلومونیم درآمدات پر 25 فیصد محصول عائد ہوگا۔ ان محصولات کا اطلاق کنیڈیا اور میکسیکو سمیت اسٹیل اور ایلومونیم کی سبھی امریکی درآمدات پر ہوگا، جو دھاتوں کی سپلائی کرنے والے چوٹی کے دو ممالک ہیں۔ جبکہ کَل اعلان کردہ ان اقدامات میں کاروباری شراکت داروں کیلئے چھوٹ کو شامل نہیں کیا گیا۔ جناب ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کیلئے چھوٹ دیئے جانے پر غور کرسکتے ہیں، جس سے امریکہ میں تیار ہونے والے طیاروں کی درآمدات میں سہولت ہوگی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں