امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ملک میں اُن ہزاروں تارکین وطن کو شہریت دینے کا راستہ فراہم کرنے کی ایک نئی کوشش کا اعلان کیا ہے، جنہوں نے کسی امریکی شہری سے شادی کی ہوئی ہے اور اُنہیں ملک میں قانونی درجہ حاصل نہیں ہے۔
اِس قدم سے اُن امریکی شہریوں کے شوہر یا اہلیہ کو تحفظ حاصل ہوگا، جن کے پاس اِس سلسلے کی دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ اِس قدم سے تقریباً پانچ لاکھ تارکین وطن، جِلا وطن ہونے سے محفوظ رہیں گے۔
اِس نئی پالیسی کی بنیاد پر وہ افراد، جنہیں شہریت حاصل نہیں ہے، اور جو پچھلے کم سے کم دس سال سے، ملک میں رہ رہے ہیں، اور جنہوں نے کسی امریکی شہری سے شادی کی ہوئی ہے، اور اُن کے بچے ہیں، اب امریکہ میں مستقل رہائش کیلئے درخواست دے سکیں گے۔
وہائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران جناب بائیڈن نے کہاکہ اِس حکم پر اِس موسم گرما میں ہی عمل شروع ہوجائے گا۔
انہوں نے زور دے کر کہاکہ اِس پالیسی سے اُن لوگوں کو فائدہ نہیں ہوگا جو ملک میں حال ہی میں آئے ہیں۔