امریکہ صدر جوبائیڈن اور اُن کے ریپبلکن حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آج پہلا صدارتی مباحثہ ہوا۔ دونوں ہی رہنماؤں نے معیشت سے متلق اُن کے ریکارڈ کیلئے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مباحثے کا آغاز اپنی مدت کار کے دوران ملک کی معیشت کو فروغ دینے اور کووڈ-اُنیس وباء سے نمٹنے سے کیا۔
بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سوال کے جواب میں صدر بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمیپ کی حکومت پر کووڈ-اُنیس وباء کے دوران اقتصادی معاملات میں مبینہ بدانتظامی کا الزام لگایا۔ جناب بائیڈن نے کہ اُنھیں ایک ایسی معیشت ملی، جو لڑکھڑا رہی تھی اور بے روزگاری شرح 15 فیصد تھی، جو انتہائی تشویشناک تھی۔
اِس کے جواب میں جناب ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جب وہ اقتدار میں تھے، تو امریکی معیشت زبردست تھی۔ اسرائیل-حماس جنگ پر اظہارِ رائے کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے اِس موقف کا اظہار کیا کہ حماس کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کئی اجازت نہیں دی جائے گی۔×