امریکی صدر جوبائیڈن نے آئندہ نومبر کے انتخابات کے لیے صدارتی دوڑ سے الگ ہوگئے ہیں۔ یہ اعلان بائیڈن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک خط میں اُن کی طرف سے کَل رات کیا گیا تھا۔ بائیڈن نے اس بات کا اظہار کیا کہ صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا، ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی اور ملک کی بہترین مفاد میں یہ بہت ضروری ہے کہ وہ صدر کی حیثیت سے باقی مدت کے دوران اپنے فرائض کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کرے۔ صدر نے کہا کہ وہ اپنے فیصلے کے بارے میں مزید تفصیل کے سلسلے میں اس ہفتے کے آخر میں قوم سے خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ صدر بائیڈن نے صدارتی امیدوار کے طور پر نائب صدر کملا ہیرس کو نامزد کیا ہے اور ایک غیر معمولی ساتھی ہونے کے لیے کملا ہیرس کا شکریہ ادا کیا۔