September 13, 2024 2:40 PM

printer

امریکی صدر جوبائیڈن اس ماہ کی21 تاریخ کو کواڈ رہنماؤں کی بالمشافہ چوتھی سربراہ کانفرنس کی میز بانی کریں گے

امریکی صدر جوبائیڈن اِس ماہ کی 21 تاریخ کو Delaware میں Quad رہنماؤں کی چوتھی بالمشافہ سربراہ کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ جناب بائیڈن، وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ساتھ دیگر ملکوں کے رہنماؤں کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

وہائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری Karine Jean Pierre نے کہا ہے کہ سربراہ کانفرنس کے دوران Quad ملکوں میں کلیدی اجتماعیت کو فروغ دینے، آزاد مشترکہ وژن اور ایک کھلے ہند-بحرالکاہل خطے کو آگے بڑھانے کے علاوہ کلیدی شعبوں میں شراکت داری کیلئے ٹھوس فوائد ایک دوسرے کو پہنچانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں