ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 2, 2024 2:50 PM

printer

امریکی صدر بائیڈن نے ایران کی طرف سے سبھی دھمکیوں کے خلاف، اسرائیل کی سلامتی کے اپنے عزم کو دوہرایا ہے

امریکی صدر جوبائیڈن نے کل رات اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو سے فون پر بات کی اور اسرائیل کے خلاف سیدھے حملے کی ایران کی دھمکی سے نمٹنے کے لیے امریکہ کی نئی فوجی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا۔ وہائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن نے ایران سے ہر طرح کے خطرات کے خلاف اسرائیل کی سیکورٹی کے تئیں اپنے عہد کو دوہرایا، جس میں ایران کے در پردہ دہشت گرد گروپ حماس، حزب اللہ اور حوثی شامل ہیں۔اسرائیل کے دفاع کے تئیں اپنے عزم کے ساتھ ساتھ امریکی صدر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ امریکہ کی نائب صدر  کملا ہیرس نے بھی اِس گفتگو میں حصہ لیا۔اِدھر بدھ کے روز تہران میں حماس کے سیاسی امور کے لیڈر اسماعیل ہانیہ کی ہلاکت کے بعد ایران کے کسی بھی طرح کے حملے کا سامنا کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے تیاری  کرلی ہے۔اسرائیل کے وزیر دفاع کے دفتر کے ذرائع کے مطابق اسماعیل ہانیہ کی ہلاکت کا انتقام لینے کے لیے ایران کے رہبراعلیٰ علی خامنہ ای نے اسرائیل پر جوابی حملہ کرنے کی جو بات کہی ہے، اُس تناظر میں اسرائیل کی دفاعی افواج نے کسی بھی طرح کی ناگہانی صورتحال کے لیے خود کو تیار کرلیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں