July 15, 2024 3:13 PM

printer

امریکی صدر اور ان کے حریف ٹرمپ نے امریکی شہریوں سے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر متحد ہونے کو کہا

امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں سے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر متحد ہونے کو کہا ہے۔ جناب ٹرمپ جو پنسلوینیا میں قتل کی کوشش میں بال بال بچے ہیں، انہوں نے کہاکہ ریپبلکن نیشنل کنوینشن میں ان کی آئندہ تقریر صدر بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے قومی اتحاد پر مرکوز ہوگی۔ امریکی سکریٹ سروس نے اُس بندوق بردار کو فوراً ہلاک کردیا جس نے ایک چناؤ ریلی کے دوران جناب ٹرمپ پر فائرنگ کی تھی۔ جناب ٹرمپ جمعرات کو ریپبلکن پارٹی کے قومی کنوینشن میں خطاب کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں