امریکہ میں 47ویں صدر کے انتخاب کیلئے کَل ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اِس چناؤ میں ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک لیڈر اور نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ یہ امید کی جارہی ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں صدر کے عہدے کیلئے یہ سب سے قریبی مقابلوں میں سے ایک چناؤ ہوگا۔ دونوں امیدواروں نے رائے دہندگان کو راغب کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
آج انتخابی مہم کے آخری دن، دونوں صدارتی امیدوار، اہمیت کی حامل Pennsylvania اور مِشی گَن ریاستوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ریلیاں کررہے ہیں۔ کملا ہیرس، Allentown، Pittsburg اور Pennsylvania میں فِلاڈیلفیا شہروں میں ریلیاں کررہے ہیں۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ، Pennsylvania اور مِشی گَن جانے سے پہلے، نارتھ کیرو لینا میں ریلیاں کریں گے۔ بہت سے لوگوں نے پوسٹل ووٹنگ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے، مقررہ وقت سے پہلے ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرلیا ہے۔
یونیورسٹی آف فلوریڈا کے الیکشن لیب کے مطابق، 7 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ امریکی ووٹرس پہلے ہی اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔
امریکہ میں رائے عامہ کے ووٹ کے ذریعہ صدر کا انتخاب نہیں کیا جاتا بلکہ وہاں دنیا کی قدیم ترین جدید جمہوریت کی سب سے زیادہ منفرد خصوصیات میں سے ایک بالواسطہ انتخابی نظام کے ذریعے صدر کو منتخب کیا جاتا ہے، جسے الیکٹورل کالج کہا جاتا ہے۔
Site Admin | November 4, 2024 9:43 PM