ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 28, 2024 3:29 PM

printer

امریکی صدارتی امیدوار، صدرجوبائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جمعرات کو اٹلانٹا میں پہلا نشریاتی مباحثہ ہوا۔

امریکی صدارتی امیدوار ڈیموکرٹیک پارٹی کے جوبائیڈن اور اُن کے ریپبلکن حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جمعرات کو اٹلانٹا میں پہلا نشریاتی مباحثہ ہوا۔ دونوں ہی رہنماؤں نے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ہی اس مباحثے میں معیشت، امیگریشن اور حفظان صحت جیسے موضوعات بھی زیر بحث آئے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مباحثے کا آغاز اپنی مدت کار کے دوران ملک کی معیشت کو فروغ دینے اور کووڈ-اُنیس وباء سے نمٹنے سے کیا۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سوال کے جواب میں صدر بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمیپ کی حکومت پر کووڈ-اُنیس وباء کے دوران اقتصادی معاملات میں مبینہ بدانتظامی کا الزام لگایا۔ جناب بائیڈن نے کہا کہ اُنھیں ایک ایسی معیشت ملی، جو لڑکھڑا رہی تھی اور بے روزگاری کی شرح 15 فیصد تھی، جو انتہائی تشویشناک تھی۔ اِس کے جواب میں جناب ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جب وہ اقتدار میں تھے، تو امریکی معیشت زبردست تھی۔ اسرائیل-حماس جنگ پر اظہارِ رائے کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے اِس موقف کا اظہار کیا کہ حماس کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں