امریکی حکومت نے ہارورڈ یونیورسٹی کو حاصل ہونے والے دو اعشاریہ تین ارب ڈالر کے فنڈ کو منجمد کردیا ہے۔اس ادارے نے اپنے تنوع، مساوات اور شمولیت پر مبنی پروگراموں کو ختم کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبے کو مسترد کردیا تھا، جس کے بعد حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ امریکہ کے محکمہ تعلیم نے کیمپس میں یہود مخالف رجحان سے نمٹنے سے متعلق مطالبات کی ایک فہرست کے ساتھ جمعہ کو ایک خط بھیجا تھا، جس میں گورننس، بھرتی کے طور طریقوں اور داخلے کے عمل میں تبدیلیاں کیا جانا شامل ہے۔×
Site Admin | April 15, 2025 2:43 PM
امریکی حکومت نے ہارورڈ یونیورسٹی کو دیئے جانے والے دو ارب تیس کروڑ ڈالر کے فنڈ کو منجمد کردیا ہے
