ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 12, 2025 10:44 AM | Tariff War

printer

امریکی اشیاء پر، چین کا 125 فیصد محصول آج سے لاگو ہو گیا ہے۔

امریکی اشیاء پر، چین کا 125 فیصد محصول آج سے لاگو ہو گیا ہے۔ یہ قدم، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس ہفتے کے شروع میں، چین پر عائد محصول کو بڑھا کر 145 فیصد کیے جانے کے بعد اُٹھایا گیا ہے۔

دنیا کی سرکردہ معیشتوں کے مابین جاری تجارتی جنگ کے دوران، چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے، مزید کسی قدم کو، محصول کی تازہ سطح کی وجہ سے، نظرانداز کر دیا جائے گا اور چین میں، برآمد کی جانے والی امریکی اشیاء کو مارکیٹ میں تسلیم کیے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری طرف امریکہ کے صدر نے کہا ہے کہ وہ اُن ملکوں پر ایک بار پھر جوابی محصول عائد کریں گے، جو 9 جولائی تک امریکہ کے ساتھ اس سلسلے میں کوئی معاہدہ نہ کر سکیں گے، جب 90 دن کا وقفہ ختم ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں