امریکہ میں ایک وفاقی جج نے، کَل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس ایگزیکٹو آرڈر پر روک لگا دی ہے، جس میں ملک میں غیر قانونی طور پر یا عارضی ویزا پر رہنے والے والدین کے بچوں کو امریکی شہریت دینے سے انکار کیا گیا ہے۔
امریکہ کے ضلع جج John Coughenour نے 14 دن کی یہ عارضی بندش جاری کی ہے اور اِس ایگزیکٹو آرڈر کو ایک اندھا دھند غیرآئینی آرڈر قرار دیا ہے۔ اِس آرڈر کو امریکہ کی کئی ریاستوں کی طرف سے چیلنج کیا گیا تھا، جس کے مطابق 19 فروری کے بعد پیدا ہونے والے اُن بچوں کو شہریت نہیں دی جائے گی جن کے والدین ملک میں غیرقانونی طور پر یا عارضی ویزا پر رہ رہے ہیں۔X