ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 16, 2025 9:43 PM

printer

امریکہ کے وزیر دفاع Marco Rubio، یوکرین میں جنگ ختم کرنے پر بات چیت کیلئے، سعودی عرب میں روسی حکام سے ملاقات کریں گے

امریکہ کے وزیر دفاع Marco Rubio، یوکرین میں جنگ ختم کرنے پر بات چیت کیلئے، سعودی عرب میں روسی حکام سے ملاقات کریں گے۔ اِس کی وجہ سے یوروپی ملکوں میں یہ اندیشہ پیدا ہوگیا ہے کہ اُنھیں الگ تھلگ کیا جارہا ہے۔اِس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فرانس کے صدر ایمانوئل میخوں، یوروپی رہنماؤں کے ساتھ کَل پیرس میں ایک ہنگامی سربراہ کانفرنس منعقد کریں گے۔ اِن رہنماؤں میں برطانیہ کے وزیراعظم Sir Keir Starmer بھی شامل ہیں۔
امریکہ اور روس کے درمیان یہ بات چیت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پتن کے درمیان حال ہی میں ہوئی بات چیت کے بعد کی جارہی ہے۔یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے، جنھیں اِس بات چیت کیلئے مدعو نہیں کیا گیا ہے، زور دے کر کہا ہے کہ اگر انھیں کسی امن معاہدے میں شامل نہیں کیا گیا تو یوکرین اُسے مسترد کردے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں