امریکہ کے نیو New Orleans کے فرینچ کوارٹر میں نئے سال کے موقع پر ایک شخص نے Pick Up ٹرک کو بھیڑ میں گھسا دیا جس کے نتیجے میں 15 لوگوں کی موت ہوگئی اور 35 زخمی ہوگئے۔ حکام اس واقعے کی دہشت گردانہ حملے کے طور پر جانچ کر رہے ہیں۔ 42 سالہ مشتبہ شخص شمس الدین بہار جبار جب اسالٹ رائفل سے لیس اپنی گاڑی سے باہر نکلا، پولیس کے ساتھ تصادم میں مارا گیا۔ اس گولی باری میں دو افسران بھی زخمی ہوئے،جن کی حالت مستحکم ہے۔
یہ حملہ کینال اور Bourbon Street کے موڑ پر ہوا جہاں جبار نے رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بھیڑ پر فائرنگ کردی اور راہگیروں پر ٹرک چڑھا دیا۔
رپورٹس کے مطابق جبار نے جنوری 2015 تک امریکی فوج میں اور جولائی 2020 تک آرمی ریزرو میں کام کیا۔
تفتیش کار مزید مشتبہ ملزمین اور دھماکہ خیز آلات کی تلاش کر رہے ہیں۔ ٹرک پر لگے کالے جھنڈے کو ISIS یا کسی غیر ملکی دہشت گرد تنظیم سے رابطے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کی مذمت کی ہے اور متاثرین کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صدر بائیڈن نے جانچ اور بازیابی کوششوں میں مکمل وفاقی تعاون کا عہد کیاہے۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ تشدد کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔x