امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت نژاد امریکی کاروباری سری رام کرشنن کو سینئر وائٹ ہاؤس پالیسی مشیر برائے مصنوعی ذہانت کے طور پر مقرر کیا ہے۔ جناب ٹرمپ نے کہا کہ جناب کرشنن، David Sacks کے ساتھ کام کریں گے، جنہیں وفاقی حکومت کیلئے اے آئی پالیسی تشکیل دینے کی خاطر وائٹ ہاؤس اے آئی اور Crypto Czar کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی اور قیادت کے شعبوں میں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے، جناب کرشنن کی تقرری کی بھارتی – امریکی برادری نے ستائش کی ہے۔ اس اعلان کے بعد جناب کرشنن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے تشکر کا اظہار کیا۔ x
Site Admin | December 23, 2024 10:58 PM
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت نژاد سری رام کرشنن کو سینئر وائٹ ہاؤس پالیسی مشیر برائے اے آئی مقرر کیا ہے۔
