امریکہ کے منتخبہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے حال ہی میں ٹیلی فون پر بات کی ہے۔ جناب ٹرمپ نے روس کے صدر پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے موجودہ تنازعہ کو نہ بڑھائیں۔ ٹیلی فون پر ہونے والی اِس گفتگو میں جناب ٹرمپ نے یوکرین میں لگ بھگ ڈھائی سال سے چلے آرہے تنازعہ کو حل کرنے اور کشیدگی دور کی غرض سے روس کے ساتھ مزید بات چیت کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔
اِس سے پہلے بدھ کو جناب ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ بھی بات کی تھی۔ بات چیت میں یوکرین کے صدر نے امریکہ کے نئے انتظامیہ کے ساتھ خطے میں امن و استحکام کے خاطر اشتراک کرنے کیلئے اپنی پرامیدی کا اظہار کیا۔x