امریکہ کے لاس اینجلس کاؤنٹی میں لگی بھیانک آگ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہوگئی ہے۔ ریاستی اور مقامی حکام کی طرف سے جاری ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس آگ میں 13 ہزار سے زیادہ ڈھانچے تباہ ہو گئے۔
Sheriff کے محکمے نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو وہاں سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ سرِ دست پورے خطّے کے چار اہم جنگلوں میں آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔ کیلیفورنیا کے گورنر Gavin Newsom نے کاؤنٹی کے پانی کی انتظامیہ کو اِس حادثے کی جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ یہ احکامات اُن رپورٹس کے بعد دیئے گئے، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جب آگ بھڑکی تو ایک اہم آبی ذخیرہ کام نہیں کررہا تھا، جس کی وجہ سے آگ بجھانے والوں کو پانی دستیاب نہیں ہوسکا۔ x