امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر Jake Sullivan نے آج نئی دلّی میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال سے ملاقات کی۔ بعد میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ مختلف دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر طرفین نے جامع تبادلہئ خیال کیا۔ وزیر موصوف نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ بھارت- امریکہ کلیدی ساجھیداری تیزی کے ساتھ آگے بڑھتی رہے گی۔
امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر اور بھارت کے اُن کے ہم منصب اجیت دوبھال نے اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے بارے میں دوسری سالانہ میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران جناب دوبھال اور جناب Sullivan نے بھارت- امریکہ کلیدی رابطوں کے تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے مئی 2022 میں اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے بارے میں بھارت- امریکہ پہل کا اعلان کیا تھا۔ اِس کا مقصد دونوں ملکوں کی سرکاروں، کاروباری گھرانوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان کلیدی تکنیکی ساجھیداری اور دفاعی صنعتی اشتراک کو فروغ اور وسعت دینا ہے۔ x
Site Admin | June 17, 2024 10:06 PM