امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر Jake Sullivan آج سے بھارت کے دو روزہ دورے پر رہیں گے، جس میں وہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ امکان ہے کہ دونوں رہنما بھارت-بحر الکاہل اور اُس کے علاوہ سکیورٹی کی ترجیحات پر مبنی خلاء، دفاع اور ٹکنالوجی سے متعلق کلیدی اشتراک سمیت وسیع تر معاملات پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران جناب Sulliavan وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور دیگر بھارتی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی دلّی IIT کا بھی دورہ کریں گے۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ جب جناب ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے 47ویں صدر بننے سے پہلے 20 جنوری کو صدر جوبائیڈن اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے ہیں۔x
Site Admin | January 5, 2025 5:40 PM