امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے یوکرین میں جاری جنگ پر روسی صدر ولادی میر پُتن اور یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے۔
کل سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب ٹرمپ نے کہا تھا کہ انھوں نے اور صدر پُتن نے اپنی متعلقہ ٹیموں کو فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ صدر زیلیسنکی سے رابطہ کرکے انھیں اپنی بات چیت سے آگاہ کریں گے۔
یوکرین کے صدر کے دفترنے تصدیق کی ہے کہ جناب ٹرمپ اور صدر زیلیسنکی نے فون پر تقریباً ایک گھنٹے بات چیت کی۔
اِس دوران کرملین نے کہا ہے کہ صدر پتن اور صدر ٹرمپ نے بالمشافہ ملاقات سے اتفاق کیا ہے اور روس کے صدر پُتن نے جناب ٹرمپ کو ماسکو کے دورے کی دعوت دی ہے۔x